جموں، 16/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امرناتھ یاترا کے لیے جا رہی بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے قریب بس کھائی میں گرگئی ہے۔حادثے میں 16لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 19افرادزخمی ہیں۔اس حادثے پربھی اپوزیشن انتظامی ناکامی کاالزام لگاکرمرکزاورریاست کوگھیرسکتاہے۔بس جموں سے پہلگام جا رہی تھی۔پولیس اور رام بن انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔بس میں 40-42مسافر تھے۔بس نمبر Jk02Y-0594ہے۔اس سے پہلے گزشتہ پیر کو ہی جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ مسافروں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔حملے میں 8عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔